ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ویتنام میں ہونے والی 132ویں آئی پی یواسمبلی میں شرکت کے لیے پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے

جمعہ 27 مارچ 2015 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقد ہونے والی 132ویں انٹر پارلیمانی یونین اسمبلی میں شرکت کے لیے پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ یہ کانفرنس 28مارچ سے یکم اپریل 2015تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

وفد میں ارکان قومی اسمبلی محمد رضا حیات ہراج ، شاہ جہاں ، شیخ محمد اکرم، رفیق احمد جمالی، حفیظ الرحمن خان دریشک ، فوزیہ حمید اور سیکریٹری قومی اسمبلی محمد ریاض شامل ہیں۔

پارلیمانی وفد آئی پی یواسمبلی سمیت اس سے متعلقہ اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔ علاوہ ازیں وفدمیں شامل ارکان اسمبلی 159ممالک سے آئے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں ایک دوسرے کے تجربات اور نظریات کا تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :