سعودی سا لمیت کو درپیش خطرات ،سعودی حکام کو بھرپور تعاون اوراظہار یکجہتی کیلئے سینیٹر پرفیسر ساجد میر سعودی عرب روانہ

جمعہ 27 مارچ 2015 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وہ سعودی سالمیت کو درپیش خطرات کے تناظر میں سعودی حکام کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی اور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ روانگی سے قبل میڈیا اور کا رکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام اور حکومت کا پیغام لے کر جارہا ہوں کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے دفاع کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے جذبات قابل قدر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دینی اور ملی غیرت کا تقاضا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت کو درپیش خطرے پر پاکستان بھرپور ردعمل کا اظہار کرے۔ سعودی عرب ہمسایہ ملک یمن کے لوگوں کی حفاظت اور اس کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ یمن میں سعودی آپریشن کو سوڈان، مراکش، مصر اور پاکستان کی حمایت حاصل ہو نا خوش آئند امر ہے اسی طرح ، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات عملی طور پر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ پورے عالم اسلام کو اس وقت سعودی سالمیت کے لیے سعودی حکومت کی پشت پرکھڑا ہو نا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :