فون ٹیپ ٹیکنالوجی کی صلاحیت رکھنے والے کس کی مدد کر رہے ہیں، بتایا جائے کہ کیا اب یہ فون ایم کیو ایم ٹیپ کر رہی ہے

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 27 مارچ 2015 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فون ٹیپ ٹیکنالوجی کی صلاحیت رکھنے والے کس کی مدد کر رہے ہیں، بتایا جائے کہ کیا اب یہ فون ایم کیو ایم ٹیپ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ٹوئیٹرپیغام میں عمران خان اور عارف علوی کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فون ٹیپ کرنے کی ٹیکنالوجی کس کے پاس ہے؟،ٹیکنالوجی کی صلاحیت رکھنے والے کس کی مدد کر رہے ہیں،بتایا جائے کہ کیا یہ فون ایم کیو ایم ٹیپ کر رہی ہے؟