سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے نئے چیئرمین سلطان خواجہ ہوں گے

جمعہ 27 مارچ 2015 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کر دیا، تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین آفتاب پٹھان کی جگہ سلطان خواجہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کر دیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کیا، تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین آفتاب پٹھان کی جگہ سلطان خواجہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آفتاب پٹھان نے ذاتی مصروفیت پر تحقیقات سے معذرت کرلی تھی، ڈی آئی جی آفتاب پٹھان نے کہا تھا کہ کئی اور مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہوں، سانحہ بلدیہ کیس کیلئے کسی اور کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا جائے۔