الیکشن ٹربیونل نے پی پی 81 سے کامیاب رکن صوبائی اسمبلی محمد خان کو نااہل قرار دے دیا

جمعہ 27 مارچ 2015 16:24

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے پی پی 81 جھنگ سے کامیاب ایم پی اے محمد خان کو نااہل قرار دے دیا، محمد خان پر اثاثے چھپانے اور دھاندلی کے الزامات تھے، تحریک انصاف کے رائے تیمور نے الیکشن ٹربیونل میں محمد خان کے خلاف درخواست دائر کی تھی، محمد خان پی پی 81جھنگ سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔