تحریک پاکستان کی کامیابی سے ہم یہ خطہ حاصل کرسکے ہیں ‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 27 مارچ 2015 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،پاکستان کا حصول اس لئے ضروری ہوگیا تھا کہ مسلمانوں کو ایسا خطہ مل جائے جہاں وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستان کی کامیابی سے ہم یہ خطہ حاصل کرسکے ہیں ۔

قرارداد مقاصد ایک مقدس دستاویز ہے جو پاکستان کے مسلمانوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی قرآن وسنت کے مطابق استوار کرنے کا موقع اور اقلیتوں و پسماندہ طبقات کے حقوق کو آئینی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ درحقیقت یہ قرارداد ان رہنما اصولوں پر مشتمل ہے جن پر اس مملکت خداداد کے آئین کی بنیاد رکھی جانی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کی دلی امنگوں کی ترجمان ہے۔

اسے قائداعظم کے دست راست اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے منظوری کیلئے دستور ساز اسمبلی کے ساتھ سامنے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ اس اسمبلی کے ارکان کی غالب اکثریت بابائے قوم کے رفقائے کار پر مشتمل تھی۔پاکستان کی تاریخ کے ہر دور میں اس قرارداد کو اہمیت حاصل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :