سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نسیم صادق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے درجہ چہارم کے چار ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود محکمے کی جانب سے درخواست گزاروں کے تبادلوں سے متعلق درخواستوں کی شنوائی نہیں کی جارہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔

سماعت کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک کی جانب سے سیکشن آفیسر رضوان الحق نے درخواست گزار اہلکاروں کو خوشاب میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کی تجویز پیش کی اور درخواست گزاروں کی جانب سے تجویز منظور کرنے پر فاضل عدالت نے سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :