جمعیت کی دعوت پر قومی جماعتوں اور قائدین کاایک اہم مشاو رتی اجلاس کل ہوگا

جمعہ 27 مارچ 2015 16:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) جمعیت کی دعوت پر قومی جماعتوں اور قائدین کاایک اہم مشاو رتی اجلاس کل (ہفتہ ) منعقدہوگا۔اجلاس میں جمعیت کے رہنماؤں کے علاوہ اہلسنت کے قائد مولانا محمداحمد لد ھیانوی، پاکستان شریعت کونسل کے مولانازاہدالراشدی،انصارالامہ کے مولانافضل الرحمن خلیل،مجلس احراراسلام کے عبداللطیف چیمہ ،انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے ڈاکٹراحمدعلی سراج،مشائخ پاکستان کے سربراہ مولاناپیرسیف اللہ خالد اوردیگر رہنماء شر یک ہوں گے۔

اجلاس میں تمام مکاتیب فکرکے قائدین کے اتفاق سے قومی اموراورملکی استحکام کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم کے مطابق اس اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کو فرقہ واریت سے پاک کرنے کے لئے محب وطن اورنظریہ پاکستان پریقین رکھنے والی قوتوں کوایک پلیٹ فار م پرمتحدکرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ ہرقسم کی فرقہ واریت اوردہشت گردی سے پاک اورمستحکم پاکستان خطے میں امن ،ملت اسلامیہ کی قیادت اورعالمی برادری میں جرأتمندانہ کردار ادا کر سکتاہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان سے فرقہ واریت کوختم کرنے کے لئے جمعیت علماء اسلام محب وطن اورنظریہ پاکستان پریقین رکھنے والی قوتوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکرنے کے لئے بھرپورکرداراداکرے گی ۔

متعلقہ عنوان :