سانحہ یوحنا آبا ،مسیحی برادری کے درجنوں افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن طلب

جمعہ 27 مارچ 2015 16:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آبا اور 2افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں مسیحی برادری کے درجنوں افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 30مارچ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ یوحنا آباد اور 2افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا جبکہ ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی حالانکہ ان افراد کا اس واقع سے کوئی تعلق نہیں ۔

ایس ایچ او نشتر ٹاؤن نے عدالت کو بتایاکہ کسی شہری کو غیرقانونی حراست میں نہیں رکھا ہوا ۔ عدالت نے ایس ایچ او کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو30 مارچ کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :