Live Updates

دارو اور کوکین کی سیاست کریں تو ذاتی معاملہ نہیں رہتا، مونیکا کلنٹن کا اسکینڈل پوری دنیا میں زیر بحث آ سکتا ہے تو ٹیران اور سیتا وائٹ پر کیوں نہیں بول سکتے، طاہر القادری بتائیں کہ عمران خان آرٹیکل 62اور 63 پر پورا اترتے ہیں؟

متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل کی عمران خان پر شدید تنقید

جمعہ 27 مارچ 2015 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں دارو اور کوکین کی سیاست کریں تو یہ ذاتی معاملہ نہیں رہتا، مونیکا کلنٹن کا اسکینڈل پوری دنیا میں زیر بحث آ سکتا ہے تو ٹیران اور سیتا وائٹ پر کیوں نہیں بول سکتے، طاہر القادری بتائیں کہ عمران خان آرٹیکل 62اور 63 پر پورا اترتے ہیں؟۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ عمران خان نے یہاں”اوئے“کو متعارف کروایا، اوئے زرداری، اوئے مولانا، اوئے نواز شریف، اوئے الطاف، وہ بات کریں تو ٹھیک ہے، ہم بات کریں تو بدتمیز قرار دے دیا جاتا ہے، شبلی فراز اور سواتی کو گرفتار ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دارو اور کوکین کی سیاست کو فروغ دیا، اے پی ایس کے شہداء نے انہیں دھرنا لپیٹنے کا موقع دیا، دوسرا موقع حکومت جوڈیشل کمیشن بنا کر دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونیکن کلنٹن کیس سامنے ہے، اگر اس پر بات ہو سکتی ہے تو یہاں سیتا وائٹ ذاتی معاملہ کیسے ہے، لاس اینجلس کی عدالت نے ججمنٹ دی ہے، الیکشن کمیشن سے سوال کرتا ہوں کہ عمران خان نااہل کیوں نہیں ہو سکتے؟ ڈاکٹر طاہر القادری بتائیں کہ عمران خان آرٹیکل 63,62 پر پورا اترتے ہیں؟الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ سے بھی سوال کرتا ہوں کہ کیا عمران خان اہل ہیں؟پی ٹی وی پر حملے کی سازش بے نقاب ہو چکی، عدالت کیوں نہیں پکڑتی، کشمیر میں بیٹھ کر کشمیریوں کی بات کی جاتی ہے، انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیریوں کی حمایت میں بولا جاتا ہے، عمران خان کو وہاں بھی الطاف فوبیا ہوا ، تمہارے لئے سب جائز ہے مگر میڈیا پر عدالتیں مت لگاؤ، جس کا کام عدالتیں لگانا ہے اسے لگانے دو، پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات