وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں یکم اپریل سے ایک ماہ کی توسیع کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی ہے‘ صدر کی منظوری کے بعد صولت مرزا کی پھانسی میں ایک ماہ کی توسیع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مچھ جیل میں ڈیتھ سیل میں قید کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں ملوث مجرم صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسے یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم تیسری مرتبہ تیس دن کی توسیع کی سمری وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر بھجوا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی سے چند گھنٹوں پہلے ویڈیو بیان جاری ہوا تھا جس میں اس نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنی پھانسی کو رکوانے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :