Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے صدارتی آرڈیننس آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا‘ صدارتی آرڈیننس کے اجراء سے قبل حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ایک اور ملاقات ہوگی ،مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے وزارت قانون کے ڈرافٹسمین کو دیا جائے گا ، وزارت قانون کے تجربہ کار اور سینئر ڈرافٹسمین نوک پلک کو درست کرینگے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے صدارتی آرڈیننس آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا‘ آرڈیننس کے اجراء سے قبل صدارتی آرڈیننس کے اجراء سے قبل حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ایک اور ملاقات ہوگی جس میں مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے وزارت قانون کے ڈرافٹسمین کو دیا جائے گا تاکہ ایسا مسودہ تیار ہوسکے جسے عدالت میں چیلنج نہ کیا جاسکے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء“ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوا ہے اور سوائے ایک جماعت کے تمام جماعتوں نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جب ان سے یہ استفسار کیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا صدارتی آرڈیننس کب جاری ہوگا تو وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت جلد تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوگی جس میں مجوزہ صدارتی آرڈیننس کے مسودے کا ایک مرتبہ پھر تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس مسودے کو وزارت قانون کے سپرد کردیا جائے گا اور وزارت قانون کے تجربہ کار اور سینئر ڈرافٹسمین اس کی نوک پلک کو درست کرینگے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مسودے اور مجوزہ آرڈیننس کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اسے پھر وزارت قانون وزیر اعظم کو بھجوائے گی اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آرڈیننس جاری کرینگے۔

وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات