پشاور : سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور پر خود کش حملہ کیس میں اہم پیش رفت

جمعہ 27 مارچ 2015 16:00

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مارچ 2015 ء) : سابق صوبائی وزیر نشیر احمد بلور پر خود کش حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، کیس میں گرفتار کیے گئے ملزم فضل محمد نے تفتیش کے دوران اہم راز اگل دئے ہیں.

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کش حملہ میں حملہ آوروں کی معاونت کرنے اعتراف کیا ہے. ملزم نے بتایا کہ وہ خود کش حملہ آور کو فاروق کے نام سے جانتا تھا. اس کا کہنا تھا کہ میں نے خود کش حملہ آور کو اپنے گھر میں پناہ دی اور تیسرے ہی روز حملے کے لیے رخصت کر دیا یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر بشیر بلور پر 2012 ء میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے.