لاہور : سانحہ یوحنا آباد کے بعد غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت

جمعہ 27 مارچ 2015 15:52

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مارچ 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ یوحنا آباد کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے غیر قانونی گرفتاریوں پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو طلب کر لیا، سانحہ ہوحنا آباد میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف ایک این جی او کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی. جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ پولیس نے ہوحنا آباد سے غیر قانونی طور پر گرفتار افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی عام شہری کو حراست میں نہی لیا گیا تاہم عدالت نے ایس ایس پی انسٹی گیشن کو 30 مارچ کو طلب کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :