اسلام‌آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم ہاوس پہنچ گیا۔

جمعہ 27 مارچ 2015 15:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا وفد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا ہے، ،لاقات میں کراچی کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی جائے گی. ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور رشید گوڈیل بھی شامل ہیں.