ہنگو ،کباڑ پریس کرنے پردھماکہ، مزدور جاں بحق، ایک معمولی زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 15:17

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)ہنگو کے علاقہ کچہ پکہ میں کباڑ کی دکان میں کباڑ پریس کرنے کے دوران دھماکہ کے نتیجے میں ایک مزدور جان بحق جبکہ ایک معمولی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو کے نواحی علاقہ کاہی کچہ پکہ میں ایک کباڑ کی دکان میں حفیظ اللہ ولد کباڑ کی دکان میں کام کرنے میں مصروف تھا کہ اسی دوران اچانک دھماکہ ہوا .دھماکہ کے نتیجے میں ایک مزدور حفیظ اللہ جان بحق جبکہ گل رحمان معمولی زخمی ہو گیا ۔

جس کو فوری طور پر ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا ۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور بی ڈی ایس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اور مین جی ٹی روڈپر ٹریفک بھی معطل رہی ۔اس حوالے سے بم ڈسپوزل سکوارڈکے انچارج اسد اللہ نے بتایا کہ دھماکہ ایک ایکسپائر راکٹ گولہ جو کہ کباڑ میں لایا گیا تھا کو پریس کرنے کی وجہ سے ہوا ۔