الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس خارج کر دیا

جمعہ 27 مارچ 2015 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس خارج کر دیا، ریفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے سینیٹ اسرار اللہ زہری نے دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس خارج کر دیا، یہ ریفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینیٹر اسرار اللہ زہری نے دائر کیا تھا، بی این پی عوامی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم پروین نے ممبر ہوتے ہوئے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹ انتخاب لڑا،(ن) لیگ کی نشست سے سینیٹ انتخاب لڑنا پارٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ کلثوم پروین الیکشن لڑنے سے قبل بی این پی کی ممبر شپ سے مستعفی ہوگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :