اسلام آباد: وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کا سعودی عرب کا دورہ موخر

جمعہ 27 مارچ 2015 15:16

اسلام آباد: وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کا سعودی عرب کا دورہ موخر

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : مشیر خارجہ سر تاج عزیز اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا سعودی عرب کا دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے ، دونوں رہنماؤں نے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب جانا تھا لیکن اب یہ دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے جبکہ آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں یمن کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی. جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دورہ عرب لیگ کے اجلاس کے باعث مؤخر کیا گیا ہے.