Live Updates

متحدہ کاپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے خلاف احتجاج ، آرٹیکل 62اور 63کے تحت اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 27 مارچ 2015 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آرٹیکل 62اور 63کے تحت عمران خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان خود کو پاکستان کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں، کل تحریک انصاف کے 2رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے سے متعلق قوم عمران خان سے جواب مانگ رہی ہے، ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ پڑے تو وہ قانونی، عمران خان کے گھر پر پڑے تو وہ غیر قانونی کیسے ہو جاتا ہے، عمران خان ستیا وائٹ سے تعلقات کی وضاحت کریں، امریکہ میں ان کے خلاف کیس ہے، عمران خان کو آرٹیکل 63,62کے تحت نااہل قرار دیا جائے،متحدہ کے رہنماء عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن آئین سے ماورا ہے، ایم کیو ایم اس کی حمایت نہیں کرتی، ہمارے ہاں لیڈرز کی کمزوریوں کو ذاتی معاملات کہا جاتا ہے، دھرنے میں لوگوں کو گالیاں دی گئیں، میرپور جلسے میں ایک شخص نے ایک لیڈر کو گالیاں دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :