Live Updates

عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کی تصدیق کی، عمران خان اور عارف علوی کی گفتگو سن کر افسوس ہوا، عمران خان اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکے ہیں، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار کاعمران خان اور عارف علوی کی ٹیلیفونک گفتگو پر رد عمل

جمعہ 27 مارچ 2015 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار نے عمران خان اور عارف علوی کی ٹیلیفونک گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کی تصدیق کردی، عمران خان اور عارف علوی کی گفتگو سن کر افسوس ہوا، عمران خان اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکے ہیں، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی۔

جمعہ کو نجی ٹی وی پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ ایم کیو ایم ان کو سپورٹ کرے، ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ سیاسی بحران سے پاکستان کو نکالنے کیلئے کردار ادا کریں گے، ٹیلی فونک کال پر عمران خان کا لب و لہجہ انتہائی نامناسب ہے، عمران خان نے اپنے مذموم مقاصد واضح کر دیئے، ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مارا جائے تو قانونی، ان کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کو سوچنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان سرد جنگ 2013سے شروع ہوئی جب عمران خان نے دیکھا متحدہ کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے تو رابطہ کیا گیا، جب عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے تو اپنی توپوں کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا، عمران خان کو الطاف حسین فوبیا ہے، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات