ایف بی آر میں ملازمین کیخلاف تحقیقات کا طریقہ کار تبدیل

جمعہ 27 مارچ 2015 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ایف بی آرنے اپنے ملازمین پرالزام کی تحقیقات کا طریقہ تبدیل کردیا۔ انکوائری افسر یا کمیٹی سزا کی سفارش نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر سرکلر کے مطابق انکوائری افیسر یا انکوائری کمیٹی صرف شواہد جمع کرنے کی مجاز ہوں گے۔ جبکہ اتھارٹی ہی ان شواہد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی کہ ملزم پر الزامات ثابت ہوتے ہیں یا نہیں۔ سرکلر کے مطابق ملزم کی جانب سے کیس میں تاخیری ہتھکنڈے عدم تعاون تصورکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :