عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی گھی مل مالکان صارفین کو یہ فائدہ منتقل نہیں کررہیں ،پنجاب حکومت نے دباو ڈالا تو قیمت 15 روپے کلو کم کرکے ٹرخادیا اورتواور اس کمی میں بھی 5 سے 7 روپے دکاندار کی کمیشن شامل ہے۔

(جاری ہے)

عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت 200 ڈالر فی ٹن سے زائد کم ہوئی جس کا منافع گھی مل مالکان سات ماہ تک خود سمیٹتے رہے۔

پنجاب حکومت نے انکشاف کیا کہ گھی ملوں نے اس عرصے میں 18 ارب روپے کا فائدہ اٹھایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے مطابق گھی کی قیمت 15 روپے نہیں بلکہ 40 روپے فی کلو تک کم ہونی چاہیے۔ ایسا نہیں ہواتوذمہ دار حکومتی ادارے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب قیمت بڑھانا ہو تو راتوں رات نئے ریٹس آ جاتے ہیں۔ ریٹ کم کرنے کیلئے کئی ماہ تک انتظار سمجھ سے بالاتر ہے۔