پاکستان کو 51 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط رواں ماہ ملنے کا امکان

جمعہ 27 مارچ 2015 14:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان کو آئی ایم ایف سے51 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط رواں ماہ ملنے کا امکان ہے، قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہورہاہے، بورڈ کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال کے پیش نظر قرضے کی قسط کی منظوری کا امکان ہے، جس کے بعد پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک اکیاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی چھٹی قسط کے حصول کے لیے جائزہ مذاکرات چھبیس جنوری سے پانچ فروری تک دبئی میں ہوئے تھے، جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :