قصور، خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل ٹائر میں پھنسنے سے گردن اڑگئی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)دوست پورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار خاتون کاوہیل میں دوپٹہ پھنس کرگردن ہی اترگئی جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی چک نمبر1گہلن کارہائشی 80سالہ سکینہ بی بی عزیز کے ساتھ موٹرسائیکل پردوست پورہ سے کھڈیاں کی طرف جارہی تھی کہ اچانک اس کاکپڑاموٹرسائیکل کے پہییے میںآ گیا اورتیزرفتاری کے باعث اس کی گردن تن سے جداہوگئی۔