پارلیمانی سیکرٹری نے یوٹیوب پر پابندی ہٹانے کے سوال کو این جی او کا ایجنڈا قرار دیدیا

جمعہ 27 مارچ 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کی جانب سے یوٹیوب پر پابندی ہٹانے کے بار بار سوال پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے اسے این جی او کا ایجنڈا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران یوٹیوب کے حوالے سے کئے گئے سوال کے موقع پر شازیہ مری بار بار یوٹیوب کھولنے کی بات کر رہی تھیں، جس پر زچ ہو کر راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ یہ این جی او کا ایجنڈا ہے جو پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، اس سے اس معاملے کو اچھال رہے ہیں۔