یمن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، دفتر خارجہ

جمعہ 27 مارچ 2015 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن میں صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا‘ پاکستانی کمیونٹی کو خراب صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے یمن میں محصور پاکستانیوں کی اپیل پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو یمن چھوڑنے کی ہدایت کی تھی انہیں خراب صورتحال سے آگاہ کردیا گیا تھا یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :