اسلام‌آباد : وزیر اعظم نے صولت مرزا کی پھانسی 30 دن موخر کرنے کے لیے صدر کو سفارش کر دی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:20

اسلام‌آباد : وزیر اعظم نے صولت مرزا کی پھانسی 30 دن موخر کرنے کے لیے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء): وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کی گئی ایک سمری کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر پاکستان کو صولت مرزا کی پھانسی 30 روز کے لیے مؤخر کرنے کی سفارش کی ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ یکم اپریل کے لیے جاری کیے گئے تھے لیکن وزیر اعظم نے پھانسی کی تاریخ کو یکم اپریل سے 30 اپریل تک موخر کرنے کی سفارش کی ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس مدت کے درمیان صولت مرزا سے ویڈیو بیانات سے متعلقق تفتیش کی جائے گی. صولت مرزا کے کی پھانسی کو ڈیتھ وارنٹ جارہ ہونے کے بعد دوسری مرتبہ مؤخر کیا جائے گا.