فیصل آباد : الیکشن ٹربیونل نے پی پی 81 کے لیگی ایم پی اے کو نااہل قرار دے دیا، حلقے میں الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم۔

جمعہ 27 مارچ 2015 14:16

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : جھنگ پی پی 81 کے لیگی ایم پی اے محمد خان کو الیکشن ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا.

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ ایم پی اے محمد خان پر جعلی ووٹ ڈالنے اور اثاثے چھپاانے کا الزام تھا، محمد کان کے خلاف پی ٹی آئی کے راائے تیمور نے پتیشن دائر کی تھی. جبکہ محمد خان نے بھتیجے افتخار بلوچ کی جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ضمنی الیکشن لڑا تھا لیکن الیکشن ٹربیونل کی جانب سے نا اہلی کے حکم کے بعد حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :