ماڈل ایان علی اڈیالہ جیل میں الرجی کا شکار ہوگئی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:13

ماڈل ایان علی اڈیالہ جیل میں الرجی کا شکار ہوگئی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ماڈل ایان علی الرجی کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ایان علی کو طبی سہولیات کی ضرورت ہے ‘ جیل میں کوئی خاتون ڈاکٹر بھی موجود نہیں دوسری جانب جیل حکام نے اس حوالے سے اپنا موقف دینے سے معذرت کر لی اس سے قبل ماڈل ایان علی کی جانب سے جیل میں بی کلاس دیئے جانے سے متعلق درخواست سپیشل کورٹ کسٹم میں دائر کی گئی تھی جس پر سماعت ہونا تھی تاہم سپیشل جج کسٹم ممتاز حسین چودھری کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کی درخواست پر آئندہ سماعت اٹھائیس مارچ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ایان علی کو بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرتے ہوئے چودہ مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :