Live Updates

عمران خان نے یمن میں جاری سعودی آپریشن میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کردی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے یمن میں جاری سعودی آپریشن میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کردی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں یمن میں امریکی ‘سعودی اتحادیوں کے آپریشن میں پاکستان کے شامل ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے عمران خان نے سوال کیا کہ کیا دوسروں کی جنگوں میں حصہ لے کر پاکستان نے کافی نقصان نہیں اٹھایا؟عمران خان نے کہاکہ پاکستان کوجنگ کا حصہ بننے کے بجائے مذاکرات اور امن عمل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں ویسے ہی فرقہ واریت کا سامنا ہے اور پاکستان نے گزشتہ 10 سالوں میں فرقہ واریت کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :