صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کے بعد سنٹرل جیل مچھ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

جمعہ 27 مارچ 2015 13:15

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کے بعد سنٹرل جیل مچھ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کے بعد جو ں جوں پھانسی کی تاریخ قریب آنے لگی سنٹرل جیل مچھ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ‘ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد اور نگرانی کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ ہدایت اللہ محمد شہی نامزد کردیا گیا جیل ذرائع کے مطابق ڈیتھ سیل میں موجود صولت مرزا سے اس کے دوبھانجوں نے بھی ملاقات کی ملاقات ویڈیو لنک کے زریعے کرائی گئی۔

(جاری ہے)

صولت مرزاکو یکم اپریل کو پھانسی کی سزادئے جانے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :