اعظم سواتی اور شبلی فراز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ‘ کوئی گرفتاری عمل نہیں آسکی ‘عمران خان کی مذمت

جمعہ 27 مارچ 2015 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوٴں اعظم سواتی اور شبلی فراز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل نہیں آسکی ‘ عمران خان نے چھاپوں کو غیرجمہوری قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی اور شبلی فراز پر تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران کارکنوں کو پولیس حراست سے چھڑانے کا الزام ہے۔ دونوں رہنماوٴں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی اور شبلی فراز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل نہیں آسکی پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے دونوں رہنماوٴں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کی مذمت کی ۔