لورالائی ‘ میحتر کے علاقے میں شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا ‘ ایس ایچ او سمیت 6اہلکار جاں بحق ‘ ایک زخمی
جمعہ 27 مارچ 2015 13:13
لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) لورالائی میں میحتر کے علاقے میں شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے میحتر میں ایس ایچ او زاہد شاہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ‘ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
لورالائی میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد حملہ آروں نے علاقے میں موجود لیویز کی چیک پوسٹ پر بھی راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پولیس پر حملہ ریاست پر حملہ تصور کیا جائیگا اور اس میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.