وہ دن دور نہیں جب تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا ‘وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 27 مارچ 2015 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان میں لورالائی میں فورسز اور کراچی میں پولیس بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے دونوں حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے اور وہ دن دور نہیں جب تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :