نرگس فخری اور جان ابراہم ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

جمعہ 27 مارچ 2015 13:10

نرگس فخری اور جان ابراہم ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بالی ووڈ ادکارہ نرگس فخری نے ایک سال کے وقفے کے بعد فلم سائن کر لی۔ ادکارہ فلم ہیر پھیری تھری میں جان ابراہیم کے ساتھ سرکردہ کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ادیتیہ راؤ اور ابھیشک بچن بھی شامل ہیں. نرگس فخری کی گزشتہ فلم میں تیرا ہیرو کے بعد کوئی فلم نہیں آئی اور نہ ہی وہ کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔