Live Updates

اسلام آباد : ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر عمران خان کے خلاف احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا۔

جمعہ 27 مارچ 2015 13:01

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کے اراکین کا عمران خا ن کا خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت عمران خان کی اسمبلی کی رکنیت کو معطل کیا جائے.

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بیٹھ کر الطاف بھائی کی توہین کی گئی ہم دھاندلی کمیشن کو نہیں مانتے. ایسے انسان کا علاج ڈاکٹر کرتا ہے سیاستدان نہیں. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں تمیز سکھائیں گے، رشید گوڈیل نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی وی حملے کے بعد عمران خان اور عارف علوی کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی تفتیش میں عمران خان اور عارف علوی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات