کراچی : الطاف حسین نے سندھ حکومت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

جمعہ 27 مارچ 2015 12:20

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : ایم کیو یم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ تحریری معاہدے کی یقین دہانی کے بغیر سندھ حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا.

(جاری ہے)

یہ بات ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری ہوئے اپنے ایک بیان میں کہی کہ ماضی میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ساتھ معاہدہ کر کے ایم کیو ایم بہت اچھا سبق سیکھ چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ مذاکرات محض خانہ پوری کے لیے ہو ں گے جبکہ صحیح مذاکرات کو پیپلزپارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کے ساتھ ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی فون کیا گیا تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا.