ورلڈکپ فائنل کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میلبورن پہنچ گئی ‘ وٹوری ریٹائرڈ ہوجائینگے

جمعہ 27 مارچ 2015 11:50

ورلڈکپ فائنل کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میلبورن پہنچ گئی ‘ وٹوری ریٹائرڈ ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)ورلڈکپ فائنل کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میلبورن پہنچ گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل تک تمام آٹھ میچز جیت کر پہلی بارورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا کیوی ٹیم نے اپنے تمام میچزہوم گراونڈز پر جیتے ہیں ‘شریک میزبان آسٹریلیا بھی نیوزی لینڈ سے مقابلے کیلئے ان کے ملک آیا تھافائنل اسپنر ڈینیئل ویٹوری کا آخری میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

کپتان برینڈن میک کولم فائنل میں کامیابی کے ساتھ وٹوری کو شایان شان انداز میں رخصت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے میچ میں وٹوری آخر تک وکٹ پر موجود تھے اور وہ یہ لمحات کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ ہم اس ایونٹ کا اپناآخری میچ جیت کر وٹوری کو بہترین انداز میں الوداع کہیں گے۔