فیروز والا : کام سے انکار پر بھٹہ مالکان کی مزدوروں پر فائرنگ، 2 زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:38

فیروز والا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : فیروز والا میں کام سے انکار کرنے پر بھٹہ مالکان نے مزدوروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق زخمی مزدوروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ واقعہ کے خلاف زخمی مزدوروں کے ورثا اور علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے.

متعلقہ عنوان :