پاکستانی حکومت یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاءکیلئے اقدامات کرے:محصور پاکستانی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:30

پاکستانی حکومت یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاءکیلئے اقدامات ..

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ2015ء) یمن میں پھنسے پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی حکام یمن میں پھنسے پاکستانیو ں کے انخلاءکیلئے محفوظ راستہ نکالے ۔یمن میں محصور پاکستانی سید ریحان نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی حکومت یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاءکیلئے یمن کی حکومت سے رابطہ کرے اور ان کو یہاں سے نکالنے کیلئے عملی اقدمات کرے ۔

(جاری ہے)

سید ریحان کا کہناتھا کہ رات بھر طیاروں کی بمباری اوراینٹی ایئرکرافٹ گنیں چلتی رہی ہیں اور وہ رات بھر اپنے کمرے تبدیل کرتے رہے ہیں تاکہ محفوظ رہ سکیں. رات بھر جاری رہنے والی جہازوں کی پروازوں اور فائرنگ وبمباری کے باعث انہیں ایک پل بھی نیند نہیں آئی۔ان کا کہناتھاکہ انہوں نے پہلے ہی گھر میں کھانے پینے کی چیزیں اور دوائیاں وغیر ہ گھر میں سٹاک کر لی تھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :