فیصل آباد، تھانہ سٹی سے 4ملزمان فرار ،7اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 27 مارچ 2015 11:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) فیصل آباد میں تھانہ سٹی سے 4ملزمان فرار ہوگئے۔ملزمان کے فرار ہونے پرتھانہ انچارج سمیت 7اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج اور ایک اہلکار کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چوری ،ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو تھانا سٹی تاندلیانوالہ کی پولیس چوکی میں قید رکھا گیا تھا۔ گزشتہ رات چاروں ملزمان پولیس چوکی سے فرار ہوگئے۔ملزمان کے فرار ہونے پر چوکی انچارج سمیت 7اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور ایک اہلکار کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :