لورالائی، میختر میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید

جمعہ 27 مارچ 2015 11:20

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) لورالائی کے نواحی علاقے میختر کے قریب نامعلوم دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے میختر کے قریب پولیس اہلکاروں کو اغواء کرکے فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

میختر کے قریب دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار شہید ہوگئے ۔شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بارکھان‘ ایس ایچ او لاہشم اور ایک سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے 9پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :