بزدلانہ واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ،وہ دن دور نہیں جب دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کردیا جائے گا

وزیراعظم نواز شریف کی لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر حملے اور کراچی میں پولیس بس پر بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 27 مارچ 2015 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر حملے اور کراچی میں پولیس بس پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ بزدلانہ واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر حملے اور کراچی میں پولیس بس پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی وہ دن دور نہیں جب تام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ کراچی بس دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 14 اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے تھے۔