کراچی، مرغی خانہ اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ،ایس ایس یوکے 2 اہلکار شہید، 11اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقہ لانڈھی میں مرغی خانہ اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کے نتیجے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 2 اہلکار شہید جبکہ 11اہلکاروں سمیت 15افراد شدید زخمی ہوگئے ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا ۔

جمعہ کو شہر قائد میں شاہ لطیف تھانے کے علاقے میں مرغی خانے پل کے نزدیک ایس ایس یو بس کے قریب دھماکا ہوا جس میں گیارہ پولیس اہلکار سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بس میں ایس ایس یو کے اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ پل کے نیچے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار پولیس اہلکار اور وہاں سے گزرنے والے رکشے میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چندر اور گلزار کے نام سے ہوئی۔جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 11 زخمی لائے گئے جن میں عمید علی ، سلیم ، اسماعیل ، صغیر احمد ، عطااللہ ، آصف علی ، صابر علی ، سائیں بخش ، علی نہال ، طیب اور آصف شامل تھے۔ دو پولیس اہلکاروں عامر محبوب اور الطاف کو نجی ہسپتال لے جایا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا نمبر ڈی ایس سی421991 اور چیسیز نمبر ڈی ایس سی 22724573ہے۔

اس کے ذریعے موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ دوسری مرتبہ پولیس کی رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے جانیوالی پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس سے پہلے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سکول کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس میں متعدد پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

قائد آباد کے ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس وین میں 50 سے زائد اہلکار سوار تھے، بم دھماکے سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 15 سے زائد ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دھماکہ پلانٹیڈ بم سے کیا گیا، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔موٹر سائیکل کا انجن نمبر ڈی ایس ای4219991 اور چیسز نمبر 724573 تھا جبکہ اس پر نمبر پلیٹ نہیں لگائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :