وزیر اعظم اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان آج ملاقات ہوگی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:00

وزیر اعظم اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان آج ملاقات ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کو ملاقات کا وقت دے دیا ہے ۔ ملاقات آج اسلام آباد میں ہو گی ۔ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایم کیو ایم کو ملاقات کا وقت دے دیا ہے جو آج تیسرے پہر وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہوں گے ۔ ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمشن کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے دو روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا اور وزیر اعظم کی طرف سے سرد مہری کا شکوہ بھی کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :