لورالائی ، دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ2015ء) لورالائی گزشتہ رات دہشت گردوں نے قومی شاہراہ بلاک کر کے پولیس اہلکاروں کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا ، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد سرکاری اہلکاروں کو اغواء کیا تھا ۔ اہلکاروں میں ایس ایچ او راڑا شم طاہر ، اے ایس آئی رفیق اور کانسٹیبل قیوم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

میختر کے علاقے میں ایف سی اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ، سرچ آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ، میختر میں قتل ہونیوالے 3 پولیس اہلکاروں کی لاشیں لورالائی پہنچا دی گئیں ۔

میختر میں قتل ہونیوالے ایس ایچ او طاہر اور اے آیس آئی رفیق کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ کے بعد لاشیں آبائی علاقے تونسہ شریف روانہ کردی گئیں ,نمازجنازہ میں ضلعی انتظامیہ کے کسی اعلٰی عہدیدار شرکت نہ کی ۔

متعلقہ عنوان :