تیزرفتاری ،غیرمعمولی لگن اور محنت چین میں ”شہبازشریف کے شاگرد“معمول کی اصطلاح بن گئی ‘اعلی چینی عہدیدار کا انکشاف

جمعرات 26 مارچ 2015 23:49

تیزرفتاری ،غیرمعمولی لگن اور محنت چین میں ”شہبازشریف کے شاگرد“معمول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) چین کے کارپوریٹ سیکٹر،تجارتی اداروں اورسرکاری و نیم سرکاری محکموں میں تیزرفتاری ،غیر معمولی لگن اور محنت سے کام کرنے والوں کو ”شہبازشریف کے شاگرد“ کے نام سے یاد کیا جانے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کاانکشاف بیجنگ میں پنجاب کے انرجی منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیاگیا ،جس میں موجودایک اعلی سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ چینی حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم عہدیدار کام میں شہبازشریف کی غیر معمولی دلچسپی اوربڑے بڑے منصوبوں کیلئے کم وقتی اہداف کے تعین سے بہت متاثر ہیں اوران کا کہنا ہے کہ چین کے لوگ دنیا بھر میں اپنی محنت کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن شہبازشریف نے20-20گھنٹے تک کام اور مسلسل اجلاسوں میں شرکت کر کے ہمیں بھی مات دے دی ہے اعلی عہدیدارکا کہنا ہے کہ”شہبازشریف کے شاگرد“چینی حلقوں میں ایک معمول کی اصطلاح بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :