دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی قربانیاں کسی سے کم نہیں ‘میڈیکل کالج کا سٹاف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عزم و ہمت سے کام لے رہا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاآرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے سائنٹیفک سمپوزیم کے افتتاحی سیشن سے خطاب

جمعرات 26 مارچ 2015 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں میڈیکل کالج کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی قربانیاں کسی سے کم نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرا ت کو یہاں آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے سائنٹیفک سمپوزیم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی قربانیاں کسی سے کم نہیں ہیں ۔ میڈیکل کور نے آپریشن ضرب عضب کے دوران بے شمار قربانیاں دیں ، انہوں نے میڈیکل کالج کی شاندار خدمات کو سراہا اور کہا کہ میڈیکل کالج کا سٹاف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عزم و ہمت سے کام لے رہا ہے ۔