سعودی عرب کی علاقائی سلامتی کو درپیش خطرے پر پاکستان بھرپور رد عمل دے گا ،پاکستان سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سالمیت کو انتہائی اہمیت دیتاہے ، وزیر دفاع ، مشیر خارجہ اور فوجی افسران کا وفد (کل) سعودی عرب روانہ ہوگا ،وزیراعظم نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 مارچ 2015 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سلامتی کو درپیش خطرے پر پاکستان بھرپور رد عمل دے گا ، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے گہرے تعلقات ہیں ،پاکستان سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سالمیت کو انتہائی اہمیت دیتاہے ، وزیر دفاع ، مشیر خارجہ اور فوجی افسران کا وفد (کل) جمعہ کو سعودی عرب روانہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدار ت کررہے تھے جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں ، ہم سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سالمیت کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سلامتی کو خطرے پر بھرپور رد عمل دے گا ۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں وفد کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جو (کل) جمعہ کو سعودی عرب روانہ ہوگا ۔ وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اعلیٰ فوجی افسران شام ہوں گے ۔