جلسہ عوامی ریفرنڈم ہے،چوہدری اشرف کی یقینی کامیابی کی نوید پوری دنیامیں پہنچ گئی ، سید یوسف رضاگیلانی ، غدار ہمیشہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے، بھٹو خاندان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عالمی سطح پر جدوجہد کی،پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کی پالیسی بنائی،میرپورمیں انتخابی جلسہ سے خطاب

جمعرات 26 مارچ 2015 22:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا آج کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہے جس سے چوہدری اشرف کی یقینی کامیابی کی نوید پوری دنیامیں پہنچ گئی ہے، پیپلزپارٹی کے غدار ہمیشہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے، عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے 29 مارچ کو تیرپرمہرثبت کرکے پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عالمی سطح پر جدوجہد کی،متاثرین منگلاڈیم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

جن پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کی پالیسی بنائی جس کی اس وقت مخالفت کی گئی مگرآج اسی پالیسی پرعمل درآمد کیاجارہاہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،میرپور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر عوام کومبارکباد دیتاہوں، یہ عوام کی پیپلزپارٹی، بھٹوشہیدکے ساتھ محبت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز میرپور کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام بہت بڑے جلسہ عوام سے خطاب کررہے تھے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ اور کشمیرکی تاریخ ایک ہے۔ بھٹوشہید نے اپنی پارٹی کی بنیاد صرف اور صرف کشمیرپررکھی۔ انھوں نے ہمیشہ قومی مفادات کی جنگ لڑی۔ شہید محترمہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تسلیم کرایا۔

انھوں نے کہاکہ میں اور بھارتی وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیاتھاکہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر یوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔ سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی بھرپورمذمت کرتاہوں۔ ان مظالم کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے۔ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 29 مارچ کے دن الیکشن کے لیے آج کے جلسے کی ضرورت نہیں اس سے پہلے ہی درویش صف وزیراعظم گھرگھرجاکر مہم چلاچکے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے کشمیرکی دھرتی پرکھڑے ہوکرکشمیرکی بات نہ کرنا کشمیر، پاکستان اور اسلام سے غداری ہے۔ بیرسٹرسلطان جعلی بیرسٹر ہے اگر اس کے پاس کاغذ ہیں تو دکھائے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں کسی لوٹے اور غدار کی کوئی جگہ نہیں ۔ انھوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمارے لوگوں کو زندہ لاش کہاجس نے اقوام متحدہ کی ایوانوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی۔

بے نظیر شہید محترمہ بے نظیر نے دنیا کے ہرفورم پربہادری اور جرات کے ساتھ کشمیریوں کی بات کی۔ بلاول بھٹوکہتے ہیں لیں گے لیں گے ساراکشمیرلیں گے۔ انھوں نے اہلیان میرپور سے اپیل کی کہ 29 مارچ کو تیرپرمہرلگاکرپارٹی کے بے وفا کو شکست دیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا یہ اجتماع راولپنڈی، لالہ موسیٰ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، دینہ جہلم ، صوابی اسلام آباد کا نہیں یہ اہلیان میرپورکااجتماع ہے ۔

میرپورشہداء کا شہرہے وفاداروں کا شہرہے یہ گڑھی خدابخش کا شہرہے۔ یہ شہیدذوالفقارعالی بھٹو اور شہید رانی اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، سیاسی امورکی انچارج محترمہ فریال تالپورکاشہرہے۔ آج مقابلہ سلطان اورعمران سے نہیں یہ مقابلہ تہذیبوں کا مقابلہ ہے ہماری تہذیب گانے بجانے اور ڈانس کی نہیں ہے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ سابق وزراء اعظم پاکستان نے جومتاثرین منگلا ڈیم کے لیے امداد کی اس پر ان کا شکریہ اداکرتاہوں۔

سوئی گیس کے پیسے بھی آپ نے دیئے۔وزیراعظم نے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق بالخصوص اہلیان میرپور کے حقوق کے لیے ساڑھے چارسال تک جیل کاٹی ۔میں نے پارٹی قیادت سے کہاکہ یزیدابن یزید کے قافلے میں شامل نہ کرو۔ میرے ہاتھ میں شہداء قربلاکا علم ہے۔ میں کہتارہا بیرسٹربنارسی ٹھگ اور غدارہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ اجتماع نہیں ریفرنڈم ہے پوراشہر جام ہے ۔

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم چارہفتے سے میرپوربیٹھاہوں۔ میں پارٹی کا صدر بے نظیرکا سپاہی ہو ں۔ انھوں نے کہاکہ میں لعل بادشاہ، قلندربادشاہ، سیون شریف، داتاگنج بخش کا مجاورہوں کسی کلب یاکسینوں کا مجاورنہیں۔ میں الیکشن کے لیے نہیں نکلامیں جہاد کے لیے نکلاہوں۔ جوشخص یہودیوں کا ایجنٹ ہے اس کے خلاف نکلاہوں۔ جودوست ہے دہشت گردوں کا اس کے خلاف نکلاہوں۔

انھوں نے کہاکہ عمران کہتاہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوجوجیت جائے کشمیر لے لے ۔ یہ عمران کے لیے باعث شرم ہے۔ انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں کشمیری عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا جلد سنگ بنادرکھوں گا۔ سنگ بنیاد رکھنے کے لیے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی میرپور آئیں گے۔

جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی اسلامی یونیورسٹی بھی بناؤں گا۔ انھوں نے کاکہاکہ میں عوام کا خادم ہوں۔خاتون اول شگفتہ مجید نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام بہن بھائیوں اور عوام کا اور سب کا شکریہ اداکرتی ہوں29 مارچ کو چوہدری محمداشرف کو ووٹ دیناہے۔ انھوں نے کہاکہ جب تک سورج چاند رہے گا بھٹوتیرانام رہے۔ انھوں نے بلاول بھٹو، بختاوربھٹو، آصفہ بھٹو، آصف علی زرداری ، فریالتالپورسمیت تمام قیادت کا شکریہ اداکیا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری محمداشرف نے کہاکہ عمران خان کے ہسپتالوں میں سب سے زیادہ مالی امداد میرپورکے لوگوں نے دی ہے۔ عمران خان کی پرورش یہودیوں میں ہوئی ہے۔ اس کو کشمیرکی ثقافت اور روایات کاکیاپتہ ۔ میرپور کے عوام نے بیرسٹرسلطان اور عمران خان کی سیاست کو مسترد کردیاہے۔ انھوں نے کہاکہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کاشکریہ اداکرتاہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے کہاکہ بیرسٹرسلطان اگراہلیان میرپورکے حقوق کی بات کرتاتو اسے وزیراعظم بھی بنایاجاسکتاتھا مگر وہ صرف اور صرف ذاتی مفاد کے لیے سیاست کرتاہے ایسے مفاد پرستوں کے لیے پیپلزپارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ آج ہم آزادکشمیرکے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیرکے لوگ عمران خان کے ڈانس کلچر کو مسترد کرتے ہیں۔

آزادکشمیرتحریک انصاف کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم اس کا کلچرآزادکشمیرمیں نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ میں میرپورکے تمام مسائل جا نتاہوں۔ یہ حل کروا کردم لونگا۔ الیکشن جیتنے کے بعد گھرگھرجاؤں گا میرپورکے حقوق کے لیے اپنی جان دینے کو بھی تیارہوں۔ میرپورکی خدمت کرناچاہتاہوں۔ میرپورانٹرنیشنل شہرہے اس کو حقوق بھی اسی طرح ملنے چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے آزادکشمیرمیں ایک نہیں تین میڈیکل کالج دیئے۔ انھوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان توبزدل ہے اگربزدل نہ ہوتاتو عمران خان جیسے مسئلہ کشمیرسے نابلد سیاست دان کے گھٹنوں میں جاکرنہ بیٹھتا۔عوام جعلی بیرسٹرکی جعلی سیاست کو سمجھ چکے ہیں۔ 29 مارچ کو آپ نے پیپلزپارٹی کے امیدوارکے حق میں فیصلہ دیناہے یہی پارٹی مسئلہ کشمیربھی حل کروائے گی اور عوام کے مسائل بھی حل کرے گی۔

انھوں نے کہاکہ آج پورامیرپوربند پڑاہے یہاں کی عوام نے فیصلہ دے دیا29 مارچ کو پیپلزپارٹی کا امیدوارجیتے گا۔ انھوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان گذشتہ تین سال میں صرف تین باراسمبلی گیااس کو میرپورکے عوام کو حقوق دلانے سے کوئی غرض نہیں۔ بیرسٹرسلطان میں ہمت نہیں چوہدری محمداشرف نے کہاکہ میرپورمیں سوئی گیس ،ایئرپورٹ، بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل حل کروں گا۔

انھوں نے عوا م سے اپیل کی کہ 29 مارچ کو تیرپرمہرلگائیں میں شام کو آپ سب کا نانگی ہاؤس پرانتظار کروں گا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکرشہلا رضا نے کہاکہ 29 مارچ کو ایک ہی نعرہ چلے گاٹھپے پے ٹھپہ تیر پے ٹھپہ۔ تیرکو کامیاب بناکر چوہدری اشرف کو کامیاب کریں۔ انھوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں آواز بلند کرکے شہید بھٹو اور شہید بے نظیربھٹو کی جدوجہد کو آگے بڑھایاہے ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے سینئروزیر چوہدری محمدیاسین نے کہاکہ بیرسٹرسلطان کی منزل اب بی جے پی رہ گئی ہے۔ اس جیسے کرداروں کے لیے آزادکشمیرکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ آزادکشمیرکے لوگ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیربھٹو کے ماننے والے ہیں۔ وفاداری ان کے خون میں رچی بسی ہے۔ وہ بیرسٹرسلطان جیسے غدار کو اس کی اوقات یاد دلائیں گے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمدمطلوب انقلابی نے کہاکہ بے نظیرنے جس شخص کو آزادکشمیرکا وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈراور پیپلزپارٹی کا صدربنایااس نے تمام اصولوں اور اخلاقیات پو پسے پشت ڈال کر مفادات کاانتخاب کیااوربالآخر اس کا انجام سب نے دیکھ لیاہے۔ بیرسٹرسلطان سات پارٹیاں تقسیم کرچکاہے مگراس کا وزیراعظم بننے کا خواب پھربھی پورانہیں ہوگا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری افسرشاہد نے کہاکہ آج پیپلزپارٹی نے ثابت کردیاہے کہ وہی جلسہ عام کرسکتی ہے۔ عوام نے آج چوہدری محمداشرف کی نوید سنادی ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کے اندرعوام کے حق حکمرانی کے لیے پیپلزپارٹی نے شعوردیاآزادکشمیرکی عوام چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں بیرسٹرسلطان کو سبق سکھاکردم لیں گے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیرخوراک جاوید اقبال بڈھانوی نے کہاکہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتاہوا سمندر بیرسٹر سلطان کی سیاست میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اہلیان میرپورنے بیرسٹرسلطان کی یرغمالی سیاست کو ختم کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :